بانی پی ٹی آئی کے طبی معائنے پر پمز کی وضاحت سامنے آگئی

پمز انتظامیہ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے طبی معائنے سے متعلق اعلامیہ جاری کردیا۔

پمز انتظامیہ کے مطابق بانی پی ٹی آئی کو 20 اور 21 اگست کی درمیانی شب طبی معائنے کے لیے پمز اسلام آباد لایا گیا، جہاں ان کے آنکھوں کے معائنے کے لیے شفا انٹرنیشنل اسپتال کے 2 ماہرین بھی موجود تھے، جبکہ دیگر طبی معائنے پمز کے متعلقہ ماہرین نے کیے۔

پمز انتظامیہ کے مطابق پمز کے ڈاکٹروں پر مشتمل میڈیکل بورڈ نے بانی پی ٹی آئی کی طبی فٹنس رپورٹ مرتب کرلی ہے۔ مریض کی رازداری اور معزز سپریم کورٹ آف پاکستان کی ہدایات کے پیش نظر پمز طبی رپورٹ میں شامل خفیہ طبی معلومات جاری نہیں کرے گا۔