گھی اور آئل کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ، موجودہ قیمت جانئے

اوپن مارکیٹ میں گھی اور آئل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوگیا ہے۔

مارکیٹ میں درجہ سوم کا گھی 500 روپے فی کلوگرام سے کم قیمت پر دستیاب نہیں، جبکہ درجہ دوم گھی 545 سے 550 روپے فی کلوگرام کے حساب سے فروخت ہو رہا ہے۔

اسی طرح درجہ اول گھی کی قیمت 595 سے 600 روپے فی کلوگرام تک پہنچ گئی ہے، جبکہ کینولا آئل 618 روپے فی کلوگرام میں فروخت کیا جا رہا ہے۔