تاجر کو 50 لاکھ روپے بھتے کی کال، جان سے مارنے کی سنگین دھمکیاں

کراچی کے علاقے سولجر بازار میں ایک کپڑے کے تاجر سے نامعلوم بھتہ خور نے 50 لاکھ روپے بھتے کا مطالبہ کر دیا۔

پولیس کے مطابق متاثرہ تاجر کی میمن مسجد کے قریب کپڑوں کی دکان ہے۔ ملزم نے فون پر نہ صرف بھتے کا مطالبہ کیا بلکہ تاجر اور اس کے بیٹوں کی روزمرہ نقل و حرکت سے متعلق معلومات بھی بتائیں اور رقم نہ دینے کی صورت میں جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔

واقعے کا مقدمہ درج کر کے پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ کیس میں پیش رفت جاری ہے اور جلد ملزمان کو گرفتار کر لیا جائے گا۔

پولیس ریکارڈ کے مطابق رواں سال مئی میں بھی نیو کراچی، نارتھ کراچی اور پریڈی سمیت مختلف علاقوں میں متعدد دکانداروں کو بھتہ خوری کی پرچیاں موصول ہوئی تھیں، جن میں لاکھوں روپے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ متاثرہ تاجروں نے ان واقعات کے خلاف مقدمات بھی درج کرائے تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close