ایس ایچ او کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا Posted on March 16, 2025 by Hafsa Yasmeen ٹنڈو الہ یار میں چند روز قبل پولیس لائن حاضر ہونے والے ایس ایچ او کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ ایک ہفتہ قبل 3 خواتین کو بغیر کسی کیس کے تھانے میں حبس بے جا میں رکھا گیا تھا۔ سول جج نے تھانے پر چھاپا مار کر تینوں خواتین کو بازیاب کروایا تھا۔