ملک میں جانوروں کی قلت کا خدشہ پیدا ہوگیا

کراچی(پی این آئی) ملک میں جانوروں کو کم عمری میں ہی غیر قانوی طور پر ذبح کیے جانے کی وجہ سے جانوروں کی قلت کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔

جیو نیوز کے مطابق اینیمل ہسبنڈری کمشنز نے جانوروں کےغیرقانونی ذبح کانوٹس لیا اور اور اس حوالے سے پنجاب اورسندھ کےچیف سیکریٹریزکوخط بھی لکھ دیا ہے۔ اینیمل ہسبنڈری کمشنر نے خط میں ہدایت کی کہ 3 سال سےکم عمربیل اوربھینسوں کاذبح روکاجائے اور بھینسوں اوربیل کوقابل استعمال عمر10 سال تک ذبح نا کیا جائے۔ اینیمل ہسبنڈری کمشنر نے مزید کہا کہ ڈیڑھ سال سےکم عمربکری اوربھیڑوں کاذبح بھی روکاجائے اور بکریوں اوربھیڑوں کوقابل استعمال عمر4 سال تک ذبح نہ کیا جائے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close