اہم شخصیت کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

اسلام آ باد(پی این آئی)رجسٹرار سپریم کورٹ جزیلہ اسلم کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے اور ان کی جگہ محمد سلیم خان کو نیا رجسٹرار سپریم کورٹ تعینات کر دیا گیا ہے۔

اس حوالے سے جاری نوٹی فکیشن میں بتایا گیا ہے کہ ایڈمنسٹریٹیو سروس کے محمد سلیم خان نئے سپریم کورٹ رجسٹرار ہوں گے۔نوٹی فکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ محمد سلیم خان کو 7 نومبر 2024 سے 3 سال کی مدت کے لیے رجسٹرار سپریم کورٹ تعینات کیا جاتا ہے، محمد سلیم خان کو 22 ویں گریڈ میں تعینات کیا جاتا ہے۔نوٹی فکیشن کے مطابق محمد سلیم خان کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی کی منظوری سے جاری کیا گیا ہے۔

26 اکتوبر کو چارج سنبھالنے کے بعد چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی نے پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کی تشکیل نو کرتے ہوئے کمیٹی میں جسٹس منیب اختر کو دوبارہ شامل کر لیا تھا۔رجسٹرار سپریم کورٹ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن میں کہا گیا تھا کہ پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی میں چیف جسٹس یحییٰ آفریدی، جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس منیب اختر شامل ہوں گے۔اس سے قبل 31 اکتوبر کر چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے اپنے سیکریٹری اور ایگزیکٹو افسر تعیناتی کردی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close