ٹریل فائیو پر طحہ کی پراسرار موت، پوسٹمارٹم رپورٹ سامنے آگئی

اسلام آباد(پی این آئی)اسلام آباد کے ٹریل فائیو پرطحہ کی پراسرار موت کا واقعہ طحہ کی ابتدائی پوسٹمارٹم رپورٹ پولیس کو موصول ہو گئی۔

مارگلہ ہلز کے ٹریل فائیو پر مبینہ طور پر حادثے میں جاں بحق 15 سالہ محمد طحہ کا معاملہ اس نیا رخ اختیار کرگیا تھا جب پولیس نے ابتدائی تفتیش کے بعد محمد طحہ کے گمشدگی کا مقدمہ قتل میں تبدیل کرکے متوفی کے 5 دوستوں کو شامل تفتیش کیا۔تاہم اب بچے کی پوسٹ مارٹم رپورٹ پولیس کو مل گئی ہے طحہ کےجسم پرکسی قسم کےنشانات نہیں پائےگئے،بچے کی جسم کی تمام ہڈیاں بھی صحیح سلامت پائی گئی ہیں۔ پولیس کے مطابق طحہ کی سیرولوجیکل رپورٹ آنا ابھی باقی ہے، سیرولوجیکل رپورٹ زہر خوارانی کے حوالے سے چیک کیا جائے گا ، جبکہ میڈیکل ایگزامینیشن کے لیے نمونے پہلے سے لاہور بھجوائے جا چکے ہیں ۔

close