وفاقی بیورو کریٹس دوہری شہریت کے حامل نکلے ، کس کے پاس کس ملک کی شہریت ہے؟

اسلام آباد (پی این آئی) وفاقی بیورو کریٹس دوہری شہریت کے حامل نکلے ، کس کے پاس کس ملک کی شہریت ہے؟ اہم تفصیلات سامنے آ گئیں۔

تفصیلات کے مطابق گریڈ 18سے گریڈ 22کے 20 وفاقی بیورو کریٹس کی دوہری شہریت کا انکشاف ہوا ہے۔ مختلف وزارتوں اور محکموں کے دوہری شہریت کے حامل افسران کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کی گئی ہیں جن میں اکثریت کا تعلق پولیس سروس سے ہے۔ مس رعنا عنصر کے سوال کے جواب میں وزیر انچارج اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سےوقفہ سوالات کیلئے جمع کرائی گئی تحر یری رپورٹ کے مطابق جو اعلیٰ افسران دوہری شہریت کے حامل ہیں ان میں سارہ سعید سپیشل سیکرٹری کامرس گریڈ 22 کے پاس برطانیہ کی شہریت رکھتی ہیں۔پاکستان ایڈ منسٹریٹو سروس کی گریڈ 19 کی افسر اور پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ پنجاب کی سیکشن چیف صائمہ علی کے پاس برطانیہ کی شہریت ہے ۔ اسلام آباد انتظامیہ میں تعینات پاکستان ایڈ منسٹریٹو سروس کی گریڈ 18 کی افسررابعہ اورنگ زیب کے پاس کینیڈا کی شہریت ہے۔ سیکرٹریٹ گروپ کےگریڈ 21 کے افسر اورایڈیشنل سیکرٹری ا قتصادی امور ڈویژن مس ثمر احسان کے پاس کینیڈا کی شہریت ہے ۔

close