شعیب شاہین نے اسلام آبادکے کس حلقے سے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے؟

اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے مرکزی رہنما شعیب شاہین نے اسلام آباد کے تینوں حلقوں کیلیے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے۔پی ٹی آئی کے سید مصطفین کاظمی نے این اے 46 اور این اے 47 کیلیے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔پی ٹی آئی کے عامر شیخ نے این اے 47 کے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔ن لیگ کے رفعت چوہدری نے این اے 48 اور سابق ڈپٹی میئر ذیشان نقوی نے این اے 47 کیلیے کاغذات نامزدگی جمع کراوئے ہیں۔

اسلام آباد سے قومی اسمبلی کی نشستوں کیلیے عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) اور جمعیت علما اسلام (ف) کی جانب سے بھی کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے ہیں۔

close