لیسکو کےکتنے ایکسیئن، ایس ڈی او اور لائن سپرنٹنڈنٹ بجلی چوری اورغلط کنکشن دینے میں ملوث نکلے، نام سامنے آ گئے

لاہور(آئی این پی)بجلی چوری میں سہولت کاری پر لیسکو افسروں کیخلاف ایکشن، لیسکو کے 5 ایکسیئن، 2 ایس ڈی او، ایک لائن سپرنٹنڈنٹ بجلی چوری اور غلط کنکشن دینے میں ملوث نکلا۔ڈائریکٹر کسٹمر سروسز رائے محمد اصغر نے 8 افسروں کیخلاف کارروائی کی، ایس ڈی او قلعہ ستار شاہ محمود عالم کو بجلی چوری پرملازمت سے برخاست کر دیا گیا، ایکسیئن شیخوپورہ راشد سومرو کی 2 سال کے لئے پروموشن روک دی گئی، ایکسیئن مانانوالہ محمد رضوان کی بجلی چوری کرانے کے الزام میں ایک سال کے لئے سالانہ انکریمنٹ روکنے کے احکامات جاری کئے گئے۔

ترجمان لیسکو کے مطابق ایکسیئن محسن علی کی ڈیڈ ڈیفالٹر کو نیا کنکشن دینے پر عہدے میں تنزلی کرکے ایس ڈی او بنا دیا گیا، ایکسیئن کوٹ عبدالمالک مزمل حسین کی ڈیڈ ڈیفالٹر کو نیا کنکشن دینے پر 2 سال کے لئے پروموشن روک دی گئی، ایکسیئن ایم اینڈ ٹی نجم الحسن کی ڈیڈ ڈیفالٹر کو نیا کنکشن دینے پر 1سال کے لئے انکریمنٹ روک دی گئی۔ترجمان لیسکو نے مزید بتایا ایس ڈی او کوٹ عبدالمالک علی عباس کی ڈیڈ ڈیفالٹر کو نیا کنکشن دینے پر 2 سال کے لئے پروموشن روک دی گئی۔ لائن سپرنٹنڈنٹ گریڈ 1 مرزا عقیل بیگ کے عہدے میں تنزلی کرکے لائن سپرنٹنڈنٹ گریڈ 2 بنا دیا۔ڈائریکٹر کسٹمر سروسز رائے محمد اصغر کے مطابق بجلی چوری میں سہولت کاری پر زیرو ٹالرنس پالیسی ہے، بجلی چوروں کیخلاف آپریشن بھرپور طریقے سے جاری ہے۔

close