پیسکو کے 4 اہلکار جاں بحق، 11 ہزار کلو واٹ لائن بچھانے کے کام کے دوران تاروں میں کرنٹ آ گیا

لکی مروت (پی این آئی) ہائی وولٹیج تاروں کے کرنٹ سے 4 اہلکار جاں بحق ہوگئےہیں۔۔۔ ریسکیوذرائع کے مطابقیہ افسوسناک واقعہ لکی مروت کے علاقے تترخیل کے قریب پیش آیا۔۔۔اس حوالے سے پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی (پیسکو) کے ذرائع کا بتانا ہےکہ شہباز خیل سے حیات خیل تک نئی لائن بچھائی جارہی تھی جس کے لیے چاروں اہلکار بجلی کی11 ہزار کلو واٹ کی لائن پر کام کررہے تھے کہ انہیں کرنٹ لگ گیا۔۔۔

موقع پر امدادی کارروائی کرنے والےریسکیو کا کہنا ہے کہ کام کے دوران گرڈ اسٹیشن سے اچانک لائن میں کرنٹ آگیا جس سے چاروں اہلکارموقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔۔۔

close