کون جیتے گا؟ پی ٹی آئی یا جے یو آئی؟ خیبرپختونخوا کے 21 اضلاع میں 65 نشستوں پر پولنگ آج ہو رہی ہے

پشاور (پی این آئی) الیکشن کمیشن کے مطابق خیبر پختونخوا میں آج 3 لاکھ 85 ہزار 8 سو 35 ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔۔۔۔ الیکشن کمیشن کے اعلامیے کے مطابق خیبر پختونخوا کے 21 اضلاع میں 65 ولیج اور نیبرہُڈ کونسلوں کی متعدد خالی نشستوں پر ضمنی بلدیاتی انتخابات آج ہو رہے ہیں۔۔۔۔میڈیا رپورٹس کے مطابق جن 21 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات ہوں گے ان میں پشاور، نوشہرہ، چارسدہ، خیبر، مردان، کوہاٹ، بنوں، لکی مروت ، ڈی آئی خان، ٹانک، ایبٹ آباد، ہری پور، مانسہرہ، بٹ گرام، تورغر، سوات، شانگلہ، مالاکنڈ،اپر دیر، لوئر دیر اور باجوڑ شامل ہیں۔۔۔۔۔انتخابات کے لیے 256 پولنگ اسٹیشنز میں سے 159 کو حساس ترین اور 84 کو حساس قرار دیا گیا ہے۔۔۔۔۔

close