پشاور، حیات آباد میں 10 سالہ بیٹے نے باپ کو گولی کیوں مار دی؟

پشاور (پی این آئی) پشاور شہر کے پوش علاقے حیات آباد میں 10 سالہ بچے نے مبینہ طور پر اپنے باپ کو گولی مار کر زخمی کر دیا ہے۔۔۔ بتایا گیا ہے کہ حیات آباد میں تھانہ تاتارا کی حدود میں ڈاکٹر رضوان کو زخمی حالت میں ہسپتال لایا گیا۔ گولی کا زخم دیکھ کر پولیس نے پوچھ گچھ کی تو ڈاکٹر رضوان نے موقف اپنایا کہ نامعلوم افراد نے گھر آ کر مجھے مارا پیٹا اور فائرنگ بھی کی۔۔۔۔ تاہم پولیس نے جب تفتیش کی تو معلوم ہوا کہ فائرنگ کرنے والا کوئی اور نہیں بلکہ اس کا چھوٹا بیٹا تھا جس کی عمر 10 سال ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ میاں بیوی میں گھریلو تنازع چل رہا تھا مگر 15 جون کی رات کو بات بڑھی تو شوہر نے بیگم کو مارنا پیٹنا شروع کیا۔ بیٹے نے جب اپنی والدہ پر تشدد دیکھا تو والد پر گولی چلا دی۔ گھر کے اندر سے اسلحہ اور خالی خول برآمد کر لیے گئے ہیں۔ ڈاکٹر رضوان کی بیوی کے چہرے پر تشدد کے نشانات موجود ہیں جس سے شبہ یقین میں بدل رہا ہے۔۔۔۔ حیات آباد پولیس کے ڈی ایس پی ارشد خان کے مطابق بچے کو شامل تفتیش کر لیا گیا ہے تاہم ابھی مقدمہ درج نہیں کیا اور نہ اسے گرفتار کیا ہے۔۔۔۔

close