مراد سعید کی گرفتار ی کی اطلاعات، خیبر پختونخوا پولیس کا مؤقف سامنے آ گیا

پشاور(آئی این پی)خیبرپختونخوا پولیس نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما مراد سعید کو گرفتار نہیں کیا۔مراد سعید خیبرپختونخوا، پنجاب اور اسلام آباد پولیس کو مطلوب ہیں اور ان کی گرفتاری کیلئے کے پی پولیس کوخصوصی ٹاسک سونپا گیا ہے۔گزشتہ روز سے سوشل میڈیا پر مراد سعید کی گرفتاری کے حوالے سے افواہوں کا بازار گرم تھا تاہم اب پولیس حکام نے تردید کردی ہے۔خیبرپختونخوا پولیس کے مطابق پولیس نے مراد سعید کو گرفتار نہیں کیا۔

close