آئی جی پولیس پنجاب نے 9 ایس پی، 35 ڈی ایس پی تبدیل کر دیئے، کون کہاں گیا؟

لاہور (پی این آئی) آئی جی پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے 44 پولیس افسران کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔۔۔۔لاہور میں سینٹرل پولیس آفس سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق تبدیل ہونے والے افسران میں 9 ایس پی اور 35 ڈی ایس پی شامل ہیں۔۔۔۔ اس حوالے سے جاری کیے گئے نوٹیفیکیشن کے مطابق مستنصر عطا باجوہ ایس پی بٹالین کمانڈر 7 پنجاب کانسٹیبلری، عاصم افتخار ایس پی سیکیورٹی ایس پی یو پنجاب، عمر فاروق سلامت ایس ایس پی پولیس اسکول آف انٹیلی جنس لاہور، احمد محی الدین ایس پی آپریشنز سی ٹی ڈی پنجاب، رضوان طارق ایس پی سول لائنز ڈویژن گوجرانوالہ اور قیصر مشتاق ایس پی صدر ڈویژن گوجرانوالہ تعینات کیے گئے ہیں۔۔۔۔۔

close