کرپشن کیس، چوہدری پرویز الہٰی کی ضمانت خارج

لاہور (پی این آئی) اینٹی کرپشن عدالت نے سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کی ضمانت خارج کر دی ہے۔۔۔۔ لاہور کی اینٹی کرپشن عدالت میں ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن کے مقدمے میں پرویز الہٰی کی عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔۔۔۔ چوہدری پرویز الہٰی کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ پرویز الہٰی کو سینے میں تکلیف ہے، عدالت پیش نہیں ہو سکتے۔۔۔۔۔ پراسیکیوشن نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ پرویز الہٰی کا میڈیکل جعلی ہے۔۔۔۔۔

عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ رپورٹس دکھائیں میں ابھی فیصلہ کرتا ہوں۔اینٹی کرپشن عدالت لاہور نے میڈیکل رپورٹس فوری عدالت پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت کچھ دیر تک ملتوی کر دی۔۔۔۔ یہ بات اہم ہے کہ عدالت نے آج تک پرویز الہٰی کی عبوری ضمانت منظور کر رکھی تھی۔۔۔۔

close