پولیس نے نالے میں ڈوبنے والے تین افراد کو بچالیا

اسلام آباد (آئی این پی )اسلام آباد کیپیٹل پولیس کی ریسکیو ٹیموں کی بروقت کارروائی ،مارگلہ ٹاون کے علاقہ کورنگ نالے میں ڈوبنے والے تین افراد کو بچالیا۔ایک نوجوان مچھلیوں کے شکار کے کئے نالہ میں گیا۔راول ڈیم کے سپل ویز کھلنے کے باعث نوجوان پانی کے تیز بہائو کی زد میں آگیا۔قریب ہی ایک بزرگ اور ایک نوجوان نے اسے بچانے کی کوشش کی تو وہ بھی پانی میں بہہ گئے۔پولیس کی تیراک ٹیموں اور تھانہ کھنہ کے جوانوں نے اطلاع ملتے ہی بروقت کارروائی کی۔

تینوں افراد کو بحفاظت بچا لیا گیا ہے۔آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خاں نے پولیس ٹیموں کو شاباش دی ۔۔۔۔

close