شانگلہ میں ن لیگ اور اے این پی کو شدید دھچکا، منتخب بلدیاتی نمائندے ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شامل ہو گئے

شانگلہ(آئی این پی) شانگلہ میں مسلم لیگ (ن)اور اے این پی کو شدید دھچکا، ولیج کونسل کوزکانا کے نو منتخب وائس چیئرمین مسلم لیگ کے دیرینہ کارکن مولوی خیراللہ افسر، اے این پی کے بخت روان اور شاہ زمان خان سینکڑوں ساتھیوں سمیت مستعفی ہو کر تحریک انصاف میں شامل ہوگئے۔ گزشتہ روز تینوں مقامی رہنماؤں نے پشاور میں تحریک انصاف کے رہنما اور صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی ملاقات میں تحریک انصاف شانگلہ کے کارکنان ہدایت اللہ، ڈاکٹر جاوید، نجیب شہزاد،حاجی خان زادہ اور محمد آصف بھی موجود تھے۔

تینوں رہنماؤں نے پارٹی قائد عمران خان، وزیر اعلی محمود خان، صوبائی صدر پرویز خٹک اور صوبائی وزیر محنت شوکت یوسفزئی کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف حکومت نے شانگلہ میں ترقیاتی کام کر کے لوگوں کے دل جیت لئے ہیں انہوں نے توقع ظاہر کی کہ آئندہ بھی شانگلہ کی پسماندگی ختم کرنے کے لئے شوکت یوسفزئی اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔ صوبائی وزیر محنت و پارلیمانی امور شوکت یوسف زئی نے تحریک انصاف میں شمولیت پر خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف اب پورے ملک میں ایک مضبوط سیاسی قوت بن چکی ہے اور مجھے خوشی ہے کہ شانگلہ سے پیسوں اور پلاسٹک پائپ کی سیاست ختم ہوگئی ہے۔لوگ اب ووٹ کارکردگی پر ہی دیں گے۔ انہوں نے کہا کے ایک روز قبل امپورٹڈ وزیراعظم نے شانگلہ کا دورہ کیا۔ لوگوں کو توقع تھی کہ وزیراعظم شانگلہ کی پسماندگی ختم کرنے کے لئے کوئی بڑا پیکج دیں گے لیکن انہوں نے قوم کو مایوس کیا انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کی سیاست دفن ہو چکی ہے آنے والا دور تحریک انصاف کا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ حکومت چند دنوں کی مہمان ہے۔

شوکت یوسفزئی نے کہا کہ پی ڈی ایم کا سب سے بڑا مطالبہ تھا کہ ن? انتخابات کرانے جائیں اب وہ عوامی رائے دیکھ کر الیکشن سے فرار اختیار کرنا چاہتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک دن پہلے امپورٹڈ وزیراعظم نے شانگلہ کا دورہ کیا اور آج اتنی بڑی تعداد میں لوگ مسلم لیگ اور دیگر جماعتیں چھوڑ کر تحریک انصاف میں شامل ہو رہے ہیں۔ انہوں نے شانگلہ کی عوام کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے امپورٹڈ وزیراعظم کو مسترد کیا اور جلسے سے الگ تھلگ رہے مجبور جلسے کے لیے دیگر اضلاع سے لوگوں کو لانا پڑا۔ انہوں نے کہا کہ انشائاللہ اپنی عوام کی خدمت جاری رکھوں گا اور کسی کو اجازت نہیں دیں گے کہ وہ پلاسٹک پائپ اور چند ٹکوں کے عوض غریب لوگوں کا ضمیر خریدے۔۔۔۔

close