ہر صوبے میں جلسے کرونگا دیکھتا ہوں کون مجھے روکے گا،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا غصے میں آگئے

پشاور(پی این آئی) وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ علی امین گنڈا پور کاکہنا ہے کہ آئندہ خیبرپختونخواہ کے عوام کو چور کہا گیا تو برداشت نہیں کروں گا، ہر صوبے میں ورکرز کنونشن اور جلسے کرونگا دیکھتا ہوں کون مجھے روکے گا، ورکرزکنونشن اور جلسوںمیں اپنے مطالبات سامنے رکھوں گا،ہم سسٹم کو چلارہے ہیں، ہمیں تنگ نہ کریں،۔

پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا کہ خیبرپختونخواہ والوں کو چور نہ کہا جائے یہاں کے لوگ محب وطن ہیں ۔ اپوزیشن کا مخصوص نشستوں پر کوئی حق نہیں۔ بشریٰ بی بی کے چیک اپ کیلئے نیا بورڈ تشکیل دیا جائے۔ باجوڑ میں ووٹرز نے جو فیصلہ کیا اس کا احترام ہے۔ 8فروری کو الیکشن میں بدترین دھاندلی ہوئی۔پنجاب میں کچھ جگہ پر عام انتخاب سے بھی زیادہ ووٹ پڑے۔ہمارے امیدواروں کے دفترتوڑے گئے ہمیں مہم نہیں چلانے دی گئی۔ کل باجوڑ میں ہونے والے ضمنی الیکشن کے نتائج سے ثابت ہوا کہ صوبائی حکومت نے انتخابی عمل میں کوئی مداخلت نہیں کی۔ ہم بھی خیبر پختونخوا میں دو نمبری کرسکتے تھے۔

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ہم نے عوامی مینڈیٹ کااحترام کیا، وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اپنی خواتین کے ساتھ کھڑے ہیں۔میں اپنے صوبے کے عوام کی ذمہ داری لیتا ہوں۔ وفاق سے خط آیاکہ خیبرپختونخوا میں بجلی چوری ہورہی ہے۔ وفاق کو خط لکھنے سے پہلے ہم سے بات کرنی چاہیئے تھی۔

close