اسلام آباد ٹریفک پولیس نے یوم پاکستان 23 مار چ پریڈ کے لیے ٹریفک پلان جاری کر دیا

اسلام آباد (آئی این پی) یوم پاکستان23مارچ پریڈ 2022کی تقریب کے لئے اسلام آباد ٹریفک پولیس نے جامع ٹریفک پلان جاری کر دیا،اسلام آباد میں ہیوی ٹریفک کا داخلہ مورخہ16،18،20 اور23مارچ کو رات 12بجے سے دن 2بجے تک بند ہو گا، شہریوں کو متبادل راستے فراہم کیے جائیں گے،آئی ٹی پی ریڈیو ایف ایم 92.4لمحہ بہ لمحہ شہریوں کو ٹریفک کی صورتحال سے باخبر رکھے گا،

پریڈ میں آنے والے شہری اپنا قومی شناختی کارڈ ضرور ہمراہ لائیں،کیمرہ،موبائل فون، ہینڈ بیگ اور کھانے پینے کی اشیاء ہرگز ساتھ نہ لائیں،کسی بھی دقت سے بچنے اوررہنمائی کیلئے اسلام آباد ٹریفک پولیس کی ہیلپ لائن1915پر کال کریں،انتطامیہ کی طرف سے جاری کردہ سٹیکر کار کے فرنٹ شیشے پر چسپاں کریں اور اپنے سٹیکر کے رنگ کے مطابق مقررہ کردہ پارکنگ میں اپنی گاڑیاں پارک کریں، یوم پاکستان پریڈ کے موقع پر اسلام آباد ٹریفک پولیس کے 01 ایس پی، 04ڈی ایس پیز اور18انسپکٹرز سمیت 510افسران و جوان ڈیوٹی سرانجام دیں گے شہریوں سے اپیل ہے کہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں،ایس ایس پی ٹریفک مظہر اقبال۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ٹریفک پولیس نے23مارچ پریڈ کی تقریب کے لئے خصوصی جامع ٹریفک پلان ترتیب دیا ہے ٹریفک پلان کے مطابق اسلام آباد میں ہیوی ٹریفک کا داخلہ مورخہ,16 20,18اور23مارچ کی رات 12بجے سے دن 2بجے تک بند ہو گا،ہیوی ٹریفک روات ٹی کراس،چونگی نمبر 26،نائنتھ ایونیو،میٹرو گراؤنڈ سبزی منڈی اور سترہ میل ٹول پلازہ پر روک دی جائیگی،لاہور سے آنے والی چھوٹی ٹریفک رواتTکراس سے راولپنڈی صدر روڈ سے ہوتی ہوئی پشاورGTروڈ اور موٹر وے پر جا سکے گی ائیر پورٹ راولپنڈی سے آنے والی ٹریفک ایکسپریس وے سے ہوتی ہوئی کھنہ پل سے اوپر مڑتے ہوئے لہتراڑ روڈ استعمال کرتے ہوئے کیپٹن نعیم طفیل شھید چوک (ترامڑی چوک) سے بائیں مڑتے ہوئے اور پارک روڈ سے ہوتی ہوئی راول ڈیم چوک سے مری روڈ استعمال کرکے اسلام آبادکے G سیکٹر ز اور کشمیر ہائی وے پر جا سکے گی جبکہ کشمیر چوک سے مڑتے ہوئے بہارہ کہو اور مری بھی جا سکتی ہے

اسلام آباد ائیر پورٹ اور لاہور جانے والی ٹریفک 9thایونیو استعمال کرتے ہوئے مری روڈ راولپنڈی سے راول روڈ استعمال کرتے ہوئے کورال فلائی اوور دائیں ٹرن کرے گی موٹر وے سے آنے والی ٹریفک کشمیر ہائی وے استعمال کرتے ہوئے آبپارہ،بہارہ کہو اور مری جا سکتی ہے،فیض آباد تمام قسم کی چھوٹی اور بڑی ٹریفک کے لئے بند رہے گا،چھوٹی ٹریفک مورخہ,21,19,17،23مارچ کو صبح 5بجے تا 2بجے دن تک بند رہیگی، ایکسپریس وے کھنہ پل سے لیکر فیض آباد تک چھوٹی ٹریفک مورخہ20,18,16،23مارچ کو 5بجے صبح تا دن2بجے تک بند رہے گی،(ماسوائے ان تمام افراد کے جن کے پاس اجازت نامہ ہو)فیصل ایونیو زیرو پوائنٹ سے لے کر فیض آباد تک چھوٹی ٹریفک مورخہ,16,20,18،23مارچ کو 5بجے صبح تا دن2بجے تک بند رہے گی، (ماسوائے ان تمام افراد کے جن کے پاس اجازت نامہ ہو)مری روڈراول ڈیم چوک سے لے کر فیض آباد تک چھوٹی ٹریفک مورخہ19,17 21،23مارچ کو 5بجے صبح تا دن2بجے تک بند رہے گی،(ماسوائے ان تما م افراد کے جن کے پاس اجازت نامہ ہو)۔پریڈ میں آنے والے مہمانوں کی سہولت کے لئے مختلف رنگوں میں دعوتی کارڈ جاری کئے گئے ہیں جو راستہ، پارکنگ کی جگہ، اور بیٹھنے کی جگہ ظاہر کرتے ہیں،پر یڈ گراؤنڈ کے اطراف میں فیض آباد،اسلام آبا د ایکسپریس وے،،شکر پڑیاں فلائی اوور(گارڈن فلائی اوور)،زیرو پوائنٹ،کشمیر ہائی وے،ڈھوکری چوک،راول ڈیم چوک،مری روڈ،آئی جے پی روڈ،تمام شرکاء اپنے کارڈ کلر کے مطابق مقرر کردہ روٹ استعمال کریں اور اپنے سٹیکر کے رنگ کے مطابق مقررہ کردہ پارکنگ میں اپنی گاڑیاں پارک کریں اورشہریوں سے اپیل ہے کہ ٹریفک پولیس اور ملٹری سٹاف سے تعاون کریں۔۔۔۔

close