حکومت کے پاس نمبر پورے ہیں تو فوری اجلاس بلائیں، اپوزیشن رہنما نے چیلنج دیدیا

اسلام آباد(آئی این پی)پیپلز پارٹی کے رہنما چودھری منظور نے کہا ہے کہ پارٹی نے وزیراعظم کی دھمکی کو سنجیدہ لیا ہے، یہی بات مشرف نے بے نظیر بھٹو کو کہی تھی جس کے بعد و ہ شہید ہو گئیں، اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے وزیراعظم کی دھمکی کو سیاسی استعارے کے طو رپر نہیں لیا، یہ سنجیدہ اور جان سے مارنے کی دھمکی ہے، انہوں نے کہا کہ دھمکی کے معاملے پر ہماری قانون ٹیم دیکھ ر ہی ہے،

اگر وزیراعظم اور وزیرداخلہ دھمکیاں دے رہے ہوں تو ہم کیا توقع کر سکتے ہیں، اگر حکومت کے پاس نمبر پورے ہیں توا بھی اجلاس بلائیں، تحریک انصاف جلد تاش کے پتوں کی طرح بکھر جائے گی،ان کا کہنا تھا کہ اگر حکومت نے اسمبلی کے باہر 10بندے لے کر آئیں تو ہم 100لے کر آئیں گے،انہوں نے پہلے پارلیمنٹ کو پھر الیکشن کمیشن کو روندھ دیا،انہوں نے اپنے لوگوں کو بھی نہیں چھوڑا،کیا صرف آپ پارسا ہیں؟

close