فیصل واوڈا کی خالی نشست پر الیکشن، پیپلزپارٹی کے ٹکٹ کیلئے بڑے اداکار نے درخواست جمع کرا دی

اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے رہنما فیصل واوڈا کی تاحیات نا اہلی کے بعد سینیٹ میں خالی ہونے والی نشست پر پیپلزپارٹی کی ٹکٹ کیلئے معروف ٹی وی ایکٹر ایوب کھوسہ نے درخواست جمع کروا دی۔سندھ میں سینیٹ کی نشست کے لئے ضمنی انتخاب میں پارٹی ٹکٹ کے لئے درخواستوں کی وصولی کا سلسلہ جاری ہے۔

جمعہ کے روز معروف ٹی وی ایکٹر ایوب کھوسہ نے پاکستان کے میڈیا آفس میں چیف کوآرڈینیٹر نذیر ڈھوکی کے پاس اپنی درخواست جمع کروائی ہے۔۔۔۔۔

close