13 مارچ سے پی آئی اے دو خوبصورت شہروں کے لیے پروازیں شروع کرے گی

کراچی (آئی این پی)پی آئی اے نے 13 مارچ سے لاہور اور کراچی سے گلگت اور اسردو کی پروازوں کا دوبارہ آغاز کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ترجمان پی آئی اے نے اپنے بیان میں کہا کہ ابتدائی طور پر لاہور سے گلگت اور اسکردو اور کراچی سے اسکردو کی پرواوزں کا آغاز کیا جا رہا ہے، اسلام آباد کے بعد اب ملک کے دیگر حصوں سے شمالی علاقہ جات کی پروازیں آپریٹ ہوں گی۔

ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ پی آئی اے نے گزشتہ سال ملک کے تمام حصوں سے شمالی علاقہ جات کی پروازیں چلائی تھیں۔پی آئی اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کی پروازوں سے 1 لاکھ 81 ہزار سے زائد سیاح اسکردو اور گلگت کی سیاحت کے لیے پہنچے ہیں۔۔۔۔۔

close