قراقرم یونیورسٹی، گیارہویں جماعت کی آن لائن رجسٹریشن اورفیس جمع کرانے کی تاریخ میں 24دسمبر تک توسیع کردی گئی

گلگت(آئی این پی) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے شعبہ امتحانات نے جماعت گیارھویں کی آن لائن رجسٹریشن اور فیس جمع کرانے کی تاریخ میں 24دسمبر2021تک توسیع کا اعلان کردیا۔ جمعرات کو ڈائریکٹوریٹ آف پبلک ریلیشنز کے مطابق کنٹرولر امتحانات کے آفس سے توسیع کے بعد جاری نئے شیڈول کے مطابق 24دسمبر2021تک600روپے نارمل فیس کے جبکہ10جنوری2022تک ڈبل رجسٹریشن فیس کے ساتھ اپنی آن لائن رجسٹریشن کراسکتے ہیں۔کنٹرولر امتحانات سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق مقررہ تاریخ کے اندر اپنی رجسٹریشن کو یقینی بنائیں۔

تاریخ گزرجانے کے بعد کوئی ادارہ اپنی رجسٹریشن نہیں کرواسکے ان سے فی سٹوڈنٹ 600روپے اضافی فیس چارج کی جائے گی جس کے حوالے سے 2اپریل 20219کو جاری نوٹیفکیشن KIU-CE-12(2)/2015/271کے تحت پہلے ہی آگاہ کیا گیاہے۔لہذا بروقت اپنی رجسٹریشن کو یقینی بنائیں۔ ۔۔۔

close