پاکستان سے سعودی عرب کیلیے فضائی آپریشن مکمل فعال ہو گیا، پروازیں شیڈول

کراچی(آئی این پی)پابندیوں میں نرمی کے بعد قومی ایئرلائن پی آئی اے کا سعودی عرب کے لیے آپریشن مکمل فعال ہو گیا۔پی آئی اے کا پہلی پرواز 121مسافر لیکر ملتان سے مدینہ منورہ پہنچ گئی جب کہ جمعرات کو پی آئی اے کی 5 پروازیں آپریٹ ہوں گی ان پروازوں کے ذریعے مجموعی طور پر 1400 افراد سعودیہ پہنچیں گے۔پروازیں لاہور سے جدہ، اسلام آباد سے جدہ، لاہور سیدمام پہنچیں گی، پروازیں اسلام آبادسیریاض اورکراچی سے مدینہ منورہ بھی جائیں گی۔جمعہ کو1130مسافر 4 پروازوں کے ذریعیسعودی عرب پہنچیں گے۔

کراچی سیدمام، اسلام آباد سے دمام، لاہور سے ریاض اور ملتان سے جدہ جائیں گے۔ پی آئی اے رواں ہفتے33 پروازیں آپریٹ کرے گی جوآئندہ ہفتے 48 ہو جائیں گی۔واضح رہے کہ یاد رہے سعودی عرب کی جانب سے پاکستان سمیت چھ ممالک پر عائد سفری پابندیاں آج سے ختم ہوگئیں، جس کے بعد ان ممالک کے مسافر اب براہ راست سعودی عرب جا سکتے ہیں۔سعودی حکام کے مطابق ہر مسافر کو سفرسے 72 گھنٹے قبل پی سی آرٹیسٹ کرانا اور سعودی عرب پہنچ کر پانچ روز قرنطینہ میں رہنا ہوگا، پابندی سے مستثنی دیگر ممالک میں انڈونیشیا، برازیل، ویتنام، مصر اور بھارت شامل ہیں۔

سعودی حکام کا کہنا تھا کہ ان ممالک کے مسافروں کو منظورشدہ ویکسین کی بوسٹرڈوز لگوانی ہوگی اور کورونا?ویکسی نیشن کی تفصیلات فراہم کرنی ہوں گی۔ ۔۔۔

close