پشاورپولیس کی کارروائیاں ، اسلحہ ا سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناکر 4ملزمان کو گرفتار کرلیا

پشاور(آ ئی این پی) تھانہ چمکنی پولیس نے خفیہ اطلاعات پرکارروائیوں کے دوران غیر قانونی اسلحہ کی سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ملوث چار ملزمان کو گرفتار کرلیا،گرفتار ملزمان فلائینگ کوچ اور سواریوں کی گاڑی میں اسلحہ سمگل کرنے کی کوشش کر رہے تھے جن کا تعلق ضلع کوہاٹ اور درہ آدم خیل سے ہیں، کارروائیوں کے دوران مجموعی طور پر17عدد پستول بشکل کلاشنکوف اور ایم 16، ایک عدد رائفل اور چار ہزار سے زائد کارتوس برآمد کرلئے گئے ہیں،

ملوث ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران اسلحہ کے غیر قانونی سمگلنگ میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے جن کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش جاری ہے تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ایس ایچ او تھانہ چمکنی ہارون جدون کو اطلاع ملی تھی کہ غیر قانونی اسلحہ سمگل کرنے کی کوشش کی جائیگی جس پر ایس ایچ او ہارون جدون نے پولیس ٹیم کے ہمراہ موٹر وے ناکہ بندی پر دو مختلف کاروائیوں کے دوران فلائینگ کوچ کے زریعے اسلحہ سمگل کرنے کیساتھ ساتھ سواریوں کی گاڑی میں ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور ایمونیشن برآمد کرلیا،گرفتار ملزمان میں عبدالاکبر ولد عبد الغفور،سناب گل ولد غلاب گل،منور شاہ ولد حسین شاہ اور یوسف ولد جمال شامل ہیں کاروائیوں کے دوران مجموعی طور پر 17 عدد پستول بشکل کلاشنکوف اور ایم16، ایک عدد رائفل اور چار ہزار سے زائد مختلف بور کے کارتوس برآمد کرلئے گئے ہیں ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے

close