شرافی گوٹھ سے گاڑیوں کو لوٹنے والا تین رکنی گروہ گرفتار

کراچی(آئی این پی)شرافی گوٹھ سے سپلائی پہنچانے والی گاڑیوں کو لوٹنے والا تین رکنی گروہ گرفتار کرلیا،گرفتار ملزمان کمپنی/فیکٹری کے ملازم ہیں،شرافی گوٹھ تھانے میں تاجروں کیجانب سے بھی متعدد سپلائی کی گاڑیاں سے کیش لوٹے جانے کی شکایات درج کی گئیں تھیں۔تاجروں کیجانب سے ڈکیتی و راہزنی کی واردات کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔مقدمات میں کمپنی/فیکٹری کا سامان شہر کے دیگر علاقوں میں سپلائی کے بعد واپسی پر رقم لوٹنے کی بابت درج کئے گئے تھے۔

پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے خفیہ اطلاع پر اسلحہ سمیت دو ملزمان کو گرفتار کیا۔گرفتار ملزمان سے شہری سے چھینے گئے ایک لاکھ اکتیس ہزار کی رقم، دو موبائل فونز، شناختی کارڈز اور دیگر دستاویزات برآمد کرلیا،گرفتار ملزمان اپنی ہی گاریوں سے کیش لوٹتے تھے۔گرفتار ملزمان کیخلاف ضابطے کی کارروائی جاری۔ملزمان سے برآمد اسلحہ فارنزک کیلئے روانہ کر دیا گیا ہے۔گرفتار ملزمان معیز، حمزہ اور نوید شامل ہیں۔

close