وزیر خزانہ نے دسمبر میں منی بجٹ کی خبرقوم کو سنا دی ، پنجاب اسمبلی کے ارکان کی مراعات میں 100فیصد اضافے شرمناک فیصلہ، چیف جسٹس سے نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا گیا

فیصل آباد(آئی این پی)صوبائی نائب جماعت اسلامی پنجاب امیرسردارظفرحسین خان نے کہا ہے کہ ہ وزیر خزانہ نے دسمبر میں منی بجٹ کی خوشخبری بھی قوم کو سنا دی ہے ارکان اسمبلی کو عوام کی بجائے اپنی فکر لاحق ہے پنجاب اسمبلی کے ارکان کے الاؤنسزاورتنخواہوں میں سو فیصد اضافہ کرنے کے فیصلہ کوشرمناک قرضوں میں ڈوبی ہوئی قوم کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہے چیف جسٹس آف پاکستان از خود نوٹس لے کرقوم کی ان لٹیرے حکمرانوں سے جان چھڑائیں

میڈ یا سے گفتگو کر تے ہو ئے انہوں نے کہا کہ حکومت غربت کی بجائے غریب مکاؤ پالیسی پر عمل پیرا ہیں ایک طرف مہنگائی اور لوڈ شیڈنگ کے ستائے غریب لوگ خودکشیاں کر رہے ہیں پنجاب اسمبلی کے حالیہ7دن کے اجلاس میں 4کروڑ روپے خرچ کر دیے گے جبکہ حکومت نے عوام کے لئے بجلی اور پٹرول کے بعد گیس کی قیمتوں میں بھی 157فیصد تک اضافے کی تیاری شروع کردی ہے انہوں نے کہا کہ اپنے شاہانہ اخراجات کا بوجھ عوام کی گردنوں پر ڈال کراپنے غیر ملکی آقاؤں کی خوشنودی کے لئے22 کروڑ عوام کو قربانی کا بکرا بنانا چاہتے ہیں، اگر حکمران اپنے شاہانہ اخراجات میں کمی کردیں تو وطن عزیز موجودہ بحرانی کفیت سے نکل سکتا ہے۔۔۔۔

close