باپ بیٹے کے جھگڑے میں گولی چل گئی، راہگیر زخمی ہو گیا‘ ہسپتال منتقل کر دیا گیا

نوشہروفیروز(آئی این پی)باپ بیٹے کے جھگڑے میں گولی لگنے سے راہگیر زخمی، اسپتال منتقل، مورو پولیس تھانہ کی حدود میں مورو باندھی رابطہ سڑک (لنک روڈ) پر باپ بیٹے کے جھگڑے میں موٹر سائیکل سوار زاہد حسین ولد محمد حسین کورائی گولی لگنے سے زخمی ہوگیا جسے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، فائر کی آواز اور نوجوان کے زخمی ہونے سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا،

مورو پولیس کے مطابق گل شیر سابقی کا گھر میں اپنے بیٹے سے جھگڑا چل رہا تھا جس میں چلنے والی گولی سے گلی سے گزرنے والا موٹر سائیکل سوار نوجوان بازو میں گولی لگنے سے زخمی ہوگیا، واقعے کی رپورٹ درج کرکے پولیس مزید تفتیش کر رہی ہے۔۔۔۔

close