والد کے بغیر شناختی کارڈ کے اجرا سے انکار پر نادرا کے خلاف عدالت کا بڑا حکم

کراچی(پی این آئی)سنگل پیرنٹ بچوں کو شناختی کارڈ جاری کرنے کے حوالے سے عدالت کا تاریخی فیصلہ، سندھ ہائی کورٹ نے نادرا کو والد یا والدہ میں سے کسی ایک کی سرپرستی میں پلنے والے بچوں کو بھی شناختی کارڈ جاری کرنے کا حکم جاری کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق والد کے بغیر شناختی کارڈ کے اجرا سے انکار پر نادرا کے خلاف بڑا حکم سامنے آگیا، سندھ ہائی کورٹ نے معذور روبینہ کو والدہ کی شناخت پر این آئی سی جاری کرنے کا حکم دے دیا۔

چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس احمد علی شیخ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کے روبرو معذور لڑکی کی شناختی کارڈ والد کے بغیر نہ بنانے سے متعلق نادرا کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔والد کے بغیر شناختی کارڈ سے انکار پر نادرا کے خلاف عدالت نے بڑا حکم جاری کردیا، عدالت نے معذور روبینہ کو والدہ کی شناخت پر این آئی سی جاری کرنے کا حکم دے دیا، درخواست گزار کے وکیل عثمان فاروق ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا تھا کہ کہ روبینہ اور اس کی والدہ کو شوہر چھوڑ کرچلا گیا تھا، نادرا نے والد کے بغیر معذور لڑکی کا قومی شناختی کارڈ جاری کرنے سے انکار کردیا۔اب وہ تمام بچے جنہیں اپنی والدہ یا والد کے حوالے سے معلوم نہیں یا جن کے والدین میں علیحدگی ہو گئی ہے، وہ بھی اپنی ایک پہچان بنا سکتے ہیں اور شناختی کارڈ حاصل کر سکتے ہیں۔ اور کسی بھی دوسرے پاکستانی کی طرح ایک معزز شہری کی زندگی بسر کر سکتے ہیں۔ ہیں۔

close