دن دیہاڑے ڈکیتی کی واردات، فائرنگ سے ڈاکو ہلاک ہو گیا

حجرہ شاہ مقیم (آئی این پی)حجرہ شاہ مقیم میں الیکٹرک سٹور پر دن دیہاڑے ڈکیتی کی واردات،ایک لاکھ لوٹ لیے،مزاحمت پرڈاکوؤں کی فائرنگ سے اپنا ہی ساتھی ڈاکو ہلاک،دو فرار ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق حجرہ شاہ مقیم میں سرکلر روڈ پر واقع میاں منظورحسین گجانہ کے الیکٹرونک سنٹر پر جدید اسلحہ سے لیس تین نامعلوم ڈاکوؤں نے داخل ہوکر میاں منظورحسین گجانہ اوراسکے بھائی میاں محمداحمدگجانہ کوگن پوائنٹ پر یرغمال بناکردولاکھ روپے لوٹ لیے،آئی این پی کے مطابق دوران ڈکیتی سنٹرمالکان نے مزاحمت کرناچاہی توڈاکوؤں نے اندھا دھند فائرنگ کردی

جس کی زدمیں آکر ڈاکوؤں کااپناہی ساتھی موقع پر ہلاک ہوگیا جبکہ دیگر ڈاکو موٹرسائیکلوں پر سوارہوکر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے،اطلاع ملنے پر پولیس بھی پہنچ گئی اورہلاک ڈاکوکی لاش قبضہ میں لیکر کاروائی شروع کردی جبکہ مفرور ڈاکوؤں کی گرفتاری کیلئے سپیشل ٹیم تشکیل دیکرتلاش شروع کردی گئی،تاحال ہلاک ڈاکوکی شناخت نہیں ہوسکی۔۔۔۔۔

close