راولپنڈی ٹریفک پولیس نے کتنے ہزار بھکاری حراست میں لے لیے؟

راولپنڈی(پی این آئی) سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی کے اینٹی بیگر سکواڈ نے سال 2020 میں 17608بھکاریوں کو گرفتار کیا۔ انچارج اینٹی بیگر کے مطابق 8228مرد بھکاری،8310عورتیں اور1070بچے شامل ہیں ۔ انچارج اینٹی بیگر کے مطابق 09 ویگرنسی ایکٹ کے تحت 273کے خلاف ایف

آئی آر بھی درج کروائیں ۔ انچارج اینٹی بیگر کے مطابق 153بھیک مانگنے والے بچوں کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے حوالے کیا گیا۔ چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی کے مطابق راولپنڈی شہر میں 80فیصد سے زائد بھکاری پیشہ ور ہیں۔ 45%مرد،40%عورتیں،5%بچے اور 10% خواجہ سرا پر مشتمل ہیں ۔ چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی کا کہنا ہے کہ بھکاری پنجاب، جنوبی پنجاب، خیبر پختونخواہ اور سندھ کے مختلف علاقوں سے راولپنڈی شہر کے مختلف مقامات پر رہائش پذیر ہیں۔ سی ٹی او راولپنڈی کے مطابق سٹی ٹریفک پولیس بھیک مانگنے والوں کے خلاف بڑے پیمانے پر قانونی کاروائی کر رہا ہے۔۔۔۔۔ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ پاکستان میں بسنے والی تمام اقلیتوں کے حقوق کا بھرپور تحفظ کیا ہے، سید امیر علی شاہ عمرکوٹ (سید فرقان ہاشمی) عمرکوٹ کے صوبائی اسمبلی کےحلقے پی ایس “52” کے ضمنی الیکشن میں پیپلزپارٹی کے امیدوار سید امیر علی شاہ نےکہا ہے پیپلزپارٹی نے ہمیشہ پاکستان میں بسنے والی تمام اقلیتوں کےحقوق کا بھرپور تحفظ کیا ہے اور آئندہ بھی کرتے رہے گے اور اقلیتوں نے ہمیشہ پیپلزپارٹی کا ساتھ دیا ہے سید امیر علی شاہ نے اپنی انتخابی مہم کےسلسلے میں میگھواڑ برادری کی جانب سے دیےگئے بڑے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کہی سید امیر علی شاہ نےکہا کہ آج کا یہ اجتماع جلسہ بتارہا ہےکہ انشاءاللہ اٹھارہ جنوری ہماری کامیابی کا دن

ہے آپ کےاعتماد اور آپ کےووٹ کی طاقت سے عبرتناک شکست مخالفین کا مقدر ہےسید امیر علی شاہ نےکہا کہ میں میگھواڑ برادری کا مشکور ہوکہ انہوں نے جومحبت عزت دی ہےوہ میں فراموش نہیں کرسکتا میرے والد مرحوم سید علی مردان شاہ کےساتھ میگھواڑ برادری اور ڈاکٹر لچھمن کیسرانی کےساتھ جو تعلق محبت کا رشتہ تھا میں بھی انشاءاللہ اس تعلق کو قائم رکھوں گا میرے دروازے چوبیس گھنٹے آپ لوگوں کے کھلے ہیں آپ سے اپیل ہےکہ اٹھارہ جنوری کو تیر پر ٹھپہ لگا کر مجھے کامیاب کریں جلسے سے خالد سراج سومرو ،ڈاکٹر سید نور علی شاہ ،ڈاکٹر لچھمن کیسرانی ،ساھومل کیسرانی ،انجینئر تیرت ساجن ،وغیرہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کے اس جلسہ میں شریک عوام نےاپنا فیصلہ دےدیا ہےکہ عمرکوٹ پیپلزپارٹی کا گڑھ ہے انشاءاللہ کامیابی سید امیر علی شاہ کی ہے میگھواڑ کمیونٹی نے ہمیشہ پیپلزپارٹی کا ساتھ دیا ہے مرحوم سید علی مردان شاہ کی عوامی خدمات ان کا کردار سید علی مردان شاہ کی زندگی عوام کےسامنے ہے سید امیر علی شاہ کو کامیاب کرانا غریب عوام کی کامیابی ہے رہنماؤں کاکہناتھاکہ آجکےاجتماع نے مخالف امیدوار کو رد کردیاہے میگھواڑ برادری کے معزز سیاسی سماجی شخصیت ڈاکٹر لچھمن کیسرانی، ڈے چنڈ میگھواڑ، ریجومل، نندلال میگھواڑ، نے استقبالیہ میں شریک مہمانوں صحافیوں کا خصوصی شکریہ ادا کیا مہمانوں کو

سندھ کی ثقافت سندھی ٹوپیوں ،اجرک کے تحائف دیےگئے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

close