اسلام آباد کے اسپتالوں کو ہائی الرٹ کر دیا گیا

وزارت صحت کی ہدایت پر وفاقی دارالحکومت کے اسپتالوں کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔

 

اس سلسلے میں پولی کلینک اسپتال کو تاحکم ثانی ہائی الرٹ رکھنے کا مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے۔ ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کے لیے خصوصی ڈیوٹی انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ ڈاکٹرز، نرسز اور پیرامیڈکس کو شہر نہ چھوڑنے کی ہدایت دی گئی ہے جبکہ ڈاکٹر تنویر افسر کو ایمرجنسی صورتحال کے لیے فوکل پرسن مقرر کیا گیا ہے۔

 

مراسلے کے مطابق بلڈ بینک میں 100 بیگ خون کا ذخیرہ، ایمبولینسز کو ہمہ وقت فعال رکھنے، ادویات اور طبی سامان کا وافر ذخیرہ اور آکسیجن گیس کا وافر ذخیرہ یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ شعبہ ایمرجنسی تاحکم ثانی ہائی الرٹ رہے گا اور اس میں مرد و خواتین کے لیے 20 بیڈز جبکہ آفیسر وارڈ میں ہنگامی صورتحال کے لیے دو کمرے مختص کیے گئے ہیں۔