ڈی آئی خان میں پی ٹی آئی کے جلسے کی تیاریوں میں مصروف کارکنان پر 10 نامعلوم افراد نے حملہ کر کے موبائل فونز چھین لیے اور سامان کو آگ لگا دی۔
تھانہ کینٹ میں درج رپورٹ میں مدعی رمضان مروت ولد پرویز سلیم سکنہ شاہ عالم چوک نے الزام لگایا کہ ڈسٹرکٹ آڈیٹوریم ہال میں پی ٹی آئی کے جلسے کی تیاریاں جاری تھیں کہ 9 سے 10 نامعلوم ملزمان اچانک آئے اور انہیں زد و کوب کرنا شروع کر دیا۔
مدعی کے مطابق ملزمان موبائل فون چھین کر بینرز کو آگ لگا کر فرار ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق واقعے کے بعد جلسہ منسوخ کر دیا گیا۔






