سیکیورٹی فورسز کی آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت بلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بلوچستان کے اضلاع پنجگور اور چاغی میں فتنہ الہندوستان کے 11 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا۔
پنجگور کے علاقے گوارگو میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران 5 دہشت گرد ہلاک ہوئے، جن کے قبضے سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا ہے۔
سیکیورٹی فورسز نے چاغی کے علاقوں امین آباد اور سیاہ چنگ میں بھی دہشت گردوں کے خلاف مؤثر کارروائیاں کیں، جہاں 6 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔
ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کے قبضے سے بھی بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا ہے۔





