آج گوشت اور انڈوں ، پھلوں اور سبزیوں کی قیمتیں کیا ؟ جانئے

19 ستمبر 2026 کو پھلوں، سبزیوں، گوشت اور انڈوں کی قیمتوں کی تفصیلات جاری کردی گئی ہیں۔

پھلوں کے ریٹس میں درجہ اول امرود 220 روپے فی کلو، سندرخانی انگور 590 روپے فی کلو، کیلا 190 روپے فی درجن، دیسی نیا انار 550 روپے فی کلو، پپیتا 280 روپے فی کلو جبکہ گاچہ اسپیشل سیب 395 روپے فی کلو مقرر ہے۔

سبزیوں میں درجہ اول شملہ مرچ 255 روپے فی کلو، پیاز 185 روپے فی کلو، چائنہ لہسن 300 روپے فی کلو، دیسی لہسن 175 روپے فی کلو، فارمی کھیرا 80 روپے فی کلو، درجہ اول بھنڈی 196 روپے فی کلو، دیسی لیموں 210 روپے فی کلو جبکہ درجہ اول تھائی لینڈ ادرک 330 روپے فی کلو مقرر ہے۔

گوشت اور انڈوں کے ریٹس کے مطابق بکرے کا گوشت یعنی مٹن 1600 روپے فی کلو، گائے کا گوشت یعنی بیف 800 روپے فی کلو، زندہ برائلر مرغی 299 روپے فی کلو، برائلر مرغی کا گوشت 454 روپے فی کلو جبکہ فارمی انڈے 255 روپے فی درجن ہیں۔