کیا 10 روپے کا کرنسی نوٹ ختم کیا جا رہا ہے؟ اہم خبر آگئی

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے سوشل میڈیا پر 10 روپے کے نوٹ کی بندش سے متعلق زیر گردش خبروں کی تردید کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ 10 روپے کے نوٹ کو بند کرنے یا تبدیل کرانے کی کوئی آخری تاریخ مقرر نہیں کی گئی اور تاحال کسی بھی مالیت کے نوٹ کو بند یا تبدیل کرنے کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا، مرکزی بینک کے مطابق نئے کرنسی نوٹوں کی سیریز کی تجویز وفاقی کابینہ میں زیر غور ہے اور حتمی فیصلہ ہونے پر عوام کو سرکاری ذرائع سے باضابطہ آگاہ کیا جائے گا جبکہ کسی نوٹ کی بندش کی صورت میں تبدیل کرانے کے لیے مناسب وقت بھی دیا جائے گا اور عوام کو ہدایت کی گئی ہے کہ کرنسی سے متعلق معلومات کے لیے صرف اسٹیٹ بینک کے آفیشل ذرائع پر اعتماد کریں۔