سہیل آفریدی کی بطور وزیراعلیٰ نااہلی کیلئے دائر درخواست سے متعلق اہم پیشرفت

وفاقی آئینی عدالت نے سہیل آفریدی کی بطور وزیراعلیٰ نااہلی کے لیے دائر درخواست کو باضابطہ سماعت کے لیے منظور کرلیا۔

درخواست کی سماعت چیف جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی۔ درخواست گزار شیر افضل مروت نے عدالت کے سامنے خود دلائل پیش کیے۔

شیر افضل مروت نے مؤقف اختیار کیا کہ وزیراعلیٰ کو استعفیٰ اپنی مرضی سے دینا ہوتا ہے۔ انہوں نے عدالت کو بتایا کہ سابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے اپنے استعفے میں لکھا تھا کہ وہ بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر مستعفی ہو رہے ہیں۔

عدالت نے درخواست کو باضابطہ سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو نوٹس جاری کردیا۔