لاہور(آئی این پی) صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب کے کسی شہر میں بارش ہوتی تو چند گھنٹوں میں پانی کلیئر ہوتا، سندھ میں جب زیادہ بارش ہوتی تو زیادہ پانی کئی کئی دن تک کھڑا رہتا۔ لاہور، گجرات اور راولپنڈی میں اس سیزن تاریخ کی سب سے زیادہ بارشیں ہوئی ہیں۔ راولپنڈی میں دنوں میں نہیں صرف چند گھنٹوں میں انتظامیہ نے پانی کلیئر کیا۔ میڈیا کو نظر آتا ہے کونسی حکومت بارش میں متحرک ہوتی ہے اور کونسی حکومت بارش کے پانی کو دیکھ کر غائب ہوتی ہے۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا ہر سال بارشوں کے سیزن میں کراچی ڈوب جاتا ہے لیکن سترہ سال والی حکومت نہیں جاگتی۔ مریم نواز نے پورے پنجاب میں واسا قائم کی، 1000 نئی مشینری لے کر دی۔ جس کے نتائج پنجاب میں ہر بارش میں میڈیا کو نظر آتے ہیں۔ پنجاب میں سندھ کی طرح بارش رکنے یا پانی خود خشک ہونے کا انتظار نہیں کیا جاتا۔
پنجاب کے جس واسا سے سیکھتے ہیں اس کے خلاف بولتے ہیں، یہ سب کیسے کرلیتے ہیں؟ میڈیا کو کوسنے کی بجائے اپنی کارکردگی پر توجہ دیں تو زیادہ بہتر ہوگا۔ سترہ سال بعد بھی اپنی نالائقیاں دوسروں پر ڈالنے کی آپ کی عادت نہیں گئی۔






