پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی قیادت نے گلگت بلتستان کابینہ کا انتخاب خود کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری جی بی کابینہ کے لیے امیدواروں کے انٹرویو خود کریں گے، اور اس سلسلے میں چیئرمین پی پی 6 جولائی کو گلگت پہنچیں گے۔
پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو تین روز تک گلگت میں قیام کریں گے، کابینہ کے لیے نامزدگی فہرست تیار کر لی گئی ہے، وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کابینہ سے متعلق سفارشات بلاول بھٹو کو پیش کریں گے۔
جی بی کابینہ کے لیے امیدواروں کا انتخاب تعلیمی قابلیت اور ان کے تجربے کی بنیاد پر ہوگا، اور بلاول بھٹو کابینہ کی حتمی منظوری سے قبل وزیر اعلیٰ جی بی سے مشاورت کریں گے۔
ذرائع کے مطابق گلگت بلتستان کابینہ 15 سے کم وزرا پر مشتمل ہو سکتی ہے،جن میں وزرا اور ان کے معاونین ہوں گے، کابینہ میں آئی پی پی کو بھی نمائندگی دی جائے گی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






