سیالکوٹ: وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ ایران جنگ کے دوران پاکستان نے جو کردار ادا کیا، اسے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ محمد آصف نے کہا کہ یوم عاشور ایسے وقت میں آیا جب خطے میں جنگ کی صورتحال تھی۔ انہوں نے کہا کہ ایرانی عوام نے حضرت امام حسینؓ اور شہدائے کربلا کی قربانیوں کی یاد تازہ کر دی۔
وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ پاکستان نے اس تنازع میں اہم کردار ادا کرتے ہوئے جنگ بندی اور مفاہمت کی کوششوں میں حصہ لیا، جس کے باعث ملک امت مسلمہ کے سامنے سرخرو ہوا۔
خواجہ محمد آصف نے کہا کہ دعا ہے لبنان کے عوام اسرائیلی مظالم سے نجات حاصل کریں، جبکہ دنیا بھر میں جہاں بھی مسلمان ظلم و ستم کا شکار ہیں، اللہ تعالیٰ انہیں آزادی، امن اور استحکام عطا فرمائے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






