فائلرز کی تو لاٹری نکل آئی! جائیداد کی منتقلی پر عائد ٹیکس آدھے

اسلام آباد: وفاقی بجٹ 2026-27 میں جائیداد کی خرید و فروخت پر عائد ودہولڈنگ ٹیکس میں کمی کی تجویز پیش کر دی گئی ہے۔

وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے قومی اسمبلی میں بجٹ تقریر کے دوران بتایا کہ فائلرز کے لیے جائیداد کی خریداری پر ودہولڈنگ ٹیکس کی شرح 2.5 فیصد سے کم کرکے 1.25 فیصد کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ فائلرز کے لیے جائیداد کی فروخت پر ودہولڈنگ ٹیکس بھی 5.5 فیصد سے کم کرکے 2.75 فیصد کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔

وزیر خزانہ کے مطابق ان اقدامات کا مقصد پراپرٹی سیکٹر میں سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی اور کاروباری سرگرمیوں کو فروغ دینا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close