نوجوانوں کے لیے ہنرمندی اور روزگار کے نئے مواقع

نوجوانوں کے لیے ہنرمندی اور روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے کے لیے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جس کے تحت مفت پیشہ ورانہ تربیتی پروگرام کے داخلے شروع کر دیے گئے ہیں۔

یہ پروگرام نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن اور لائیو اسٹاک ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے اشتراک سے منعقد کیا جا رہا ہے، جبکہ اس کی مشاورت اسٹرٹیجک انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل اور وزیراعظم یوتھ پروگرام کے تحت کی جا رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق لائیو اسٹاک انڈسٹری کی ہائی ڈیمانڈ اسکلز میں فش فارمنگ سمیت مختلف مہارتوں کی تین ماہ کی مفت تربیت فراہم کی جائے گی، جس کا مقصد نوجوانوں کو عملی مہارتوں سے آراستہ کر کے بہتر روزگار کے مواقع فراہم کرنا ہے۔پروگرام کے تحت مختلف ٹریڈز میں تربیت دی جائے گی جن میں اسسٹنٹ سلاٹرر / ہیلپر (لیول ٹو)، فش فارمنگ، کولڈ چین مینجمنٹ اینڈ ایکسپورٹ لاجسٹکس میں سرٹیفکیشن پریکٹسز، اور میٹ پروسیسنگ، ویلیو ایڈیشن اینڈ پریزرویشن شامل ہیں۔

ٹریننگ مراکز مردان اور پشاور میں قائم کیے گئے ہیں جبکہ درخواست دینے کے لیے عمر کی حد 18 سے 40سال مقرر کی گئی ہے، کم از کم تعلیمی معیار مڈل یا میٹرک رکھا گیا ہے۔

انتظامیہ کے مطابق نشستیں محدود ہیں اور خواہش مند افراد کو جلد از جلد آن لائن رجسٹریشن کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ 16 جون 2026 مقرر کی گئی ہے۔

دلچسپی رکھنے والے امیدوار درج کی گئی سرکاری پورٹل www.nsis.gov.pk کے ذریعے آن لائن درخواست جمع کروا سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ یہ اقدام ملک کے نوجوانوں کو ہنر کی بنیاد پر روزگار سے جوڑنے کی حکومتی کوششوں کا حصہ قرار دیا جا رہا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close