اگلے مالی سال کے لیے وفاقی بجٹ رواں ہفتے پیش کیے جانے کا امکان ہے اور بجٹ میں خواتین کے لیے بڑی خوشخبری آنے کا امکان ہے۔
وفاقی بجٹ برائے سال 27-2026 رواں ہفتے پیش کیے جانے کا امکان ہے اور اطلاعات کے مطابق ٹیکسز میں اضافے کے باعث کئی اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہو سکتا ہے تاہم خواتین کے لیے بڑی خوشخبری ہے کہ انہیں اس بجٹ میں ریلیف دیے جانے کا امکان ہے۔
اطلاعات کے مطابق وفاقی حکومت بیوٹی پارلرز، اسکن کیئر کلینکس اور ہیلتھ کلبوں میں استعمال ہونے والے درآمدی خام مال، آلات اور مشینری پر کسٹم ڈیوٹی میں کمی پر غور کر رہی ہے۔
حکام نے بتایا کہ کسٹمز نوٹیفکیشن نمبر 1151 اور 1152 کے تحت ڈیوٹی کی شرح میں 2 سے 5 فیصد تک کمی کی جا سکتی ہے۔
مجوزہ تبدیلیوں کے تحت بیوٹی پارلرز میں استعمال ہونے والے درآمدی میک اپ خام مال پر کسٹم ڈیوٹی 44 فیصد سے کم کر کے 40 فیصد کی جا سکتی ہے۔
مینز گرومنگ سیلون کے لیے، بشمول شیونگ کریم، آفٹر شیو لوشن، اور متعلقہ مصنوعات، 40 فیصد سے کم کرکے 35 فیصد کرنے کی تجویز ہے۔
اسی طرح بیوٹی سروسز میں استعمال ہونے والے فیس واش، صابن اور دیگر متعلقہ کاسمیٹک خام مال پر بھی ڈیوٹی 40 فیصد سے کم کر کے 35 فیصد کی جا سکتی ہے۔ اسکن کیئر کریمیں اور لوشن بھی اسی نظر ثانی شدہ ڈیوٹی ڈھانچے کے تحت آنے کی امید ہے۔
ان کے علاوہ جمز، سلمنگ سینٹرز اور ہیلتھ کلبوں کے لیے درآمد کی جانے والی مشینری، آلات اور اسپیئر پارٹس پر کسٹم ڈیوٹی 40 فیصد سے کم کر کے 35 فیصد کر دی جا سکتی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






