خوفناک دھماکا

 لطیف آباد میں ایل پی جی کی دکان میں گیس سلنڈر پھٹنے سے 9 افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔

 

حیدرآباد کے علاقے لطیف آباد نمبر11 میں ایل پی جی دکان پر گیس سلنڈر پھٹنے سے نو افراد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق گیس سلنڈر دھماکے کے 9 زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا، زخمیوں میں امجد، اطہر، امجد شیرانی، کاشف، حسنین، فرید، زیب اللہ، فہد اور جاوید شامل ہیں۔

سلنڈر پھٹنے کا واقعہ رکشہ میں گیس بھرنے کے دوران اچانک پیش آیا، واقعے کے وقت 15 سے 20 افراد جائے وقوعہ پر موجود تھے۔

 

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close