روس کے صدر ولادی میر پیوٹن کی جانب سے 8 اور 9 مئی کو ’’وکٹری ڈے‘‘ کی تقریبات کے موقع پر یوکرین کے ساتھ عارضی جنگ بندی کا اعلان کیا گیا ہے۔
روسی وزارتِ دفاع نے خبردار کیا ہے کہ اگر یوکرین نے ان تقریبات میں خلل ڈالنے کی کوشش کی تو روسی فوج کیف کے مرکزی علاقے کو نشانہ بنا سکتی ہے۔
حکام کے مطابق جنگ بندی کا مقصد وکٹری ڈے کی تقریبات کو پرامن ماحول میں منعقد کرنا ہے، تاہم کسی بھی ممکنہ خطرے کے پیش نظر روسی افواج کو ہائی الرٹ رکھا جائے گا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






