سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) چھوڑنے کی وجہ بتادی۔
سکھر میں میڈیا سے گفتگو میں شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ن لیگ نے ووٹ کو عزت دو کا نعرہ چھوڑ کا اقتدار کو عزت دو کا نعرہ لگایا اس لیے میں نے ن لیگ کو چھوڑا ہے۔انہوں نے کہا کہ جس ملک میں الیکشن چوری ہو وہاں کچھ نہیں ہوسکتا، اس حکومت کی کون سی پالیسی ایسی ہے جس سے مہنگائی کم ہو؟






