دہلی سے جدہ جانے والی بھارتی ایئر لائن کی پرواز نے کراچی میں میڈیکل ایمرجنسی لینڈنگ کی۔
ایوی ایشن ذرائع کے مطابق بھارتی ایئر لائن انڈیگو کی پرواز دہلی سے جدہ جا رہی تھی۔ پاکستان کی فضائی حدود میں ایک مرد مسافر کی طبیعت خراب ہوگئی۔جہاز کے عملے نے مسافر کو آکسیجن فراہم کی تاہم حالت خراب ہونے پر پائلٹ نے کراچی ایئر ٹریفک کنٹرول سے رابطہ کیا۔پائلٹ نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر کراچی میں میڈیکل ایمرجنسی لینڈنگ کی اجازت طلب کی۔
ایئرپورٹ حکام کے مطابق اجازت ملنے پر پائلٹ نے طیارے کا رخ کراچی کی طرف کر دیا اور جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لینڈنگ کی۔پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کی میڈیکل ٹیم نے جہاز میں جا کر مسافر کو طبی امداد دی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں