راولپنڈی(پی این آئی)پی ٹی آئی کے وکیل شیر افضل مروت نے کہا ہےکہ پارٹی چیئرمین نے خاور مانیکا کا بیان جھوٹ قرار دیا ہے۔
اڈیالہ جیل کےباہر میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی وکلا کی کارکردگی سے مطمئن ہیں، انہوں نے جلسےجلوس اور کارنر میٹنگز فوری طورپرشروع کرنےکی ہدایت کردی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کا پہلا جلسہ یکم دسمبر کو پشاور میں ہوگا اور پارٹی جلد ملک بھر میں جلسوں کا شیڈول جاری کرے گی، اگر جلسوں میں رکاوٹ ڈالی گئی تو سپریم کورٹ جائیں گے۔ اس موقع شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نےکہا خاور مانیکا کابیان جھوٹ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو جمہوریت کے بجائے تنزلی کی طرف لے جایا جارہا ہے، تحریک انصاف کو مائنس کرنے اور قائدین کےگھریلو معاملات پربلاجواز مداخلت کی جارہی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں