اشتعال انگیز تقریر، انسداد دہشتگری عدالت نے ایم کیو ایم سینئر رہنما کو بری کر دیا

کراچی (پی این آئی) ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماؤں کے خلاف اشتعال انگیز تقریر کے 3 مقدمات کا فیصلہ سنا دیا گیا ہے۔ کراچی میں انسداد دہشت گردی عدالت نے فیصلے میں سابق میئر کراچی اور سابق وفاقی وزیر فاروق ستار سمیت 6 ملزمان کو بری کر دیا۔ بتایا گیا ہے کہ ملزمان کے خلاف شہر کے مختلف تھانوں میں مقدمات درج ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان پر بانی ایم کیو ایم کی اشتعال انگیز تقریر میں سہولت کاری کا الزام ہے۔۔۔۔۔

close